Oct ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران میں ٹیکنالوجیکل اینڈ انڈسٹریل اسٹریٹیجی سافٹ ویئر کی تیاری

ایران کی امیرکبیر یونیورسٹی کے محققین نے برسوں کی محنت کے بعد ٹیکنالوجیکل اینڈ انڈسٹریل اسٹریٹیجی سافٹ ویئر کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

امیر کبیر یونیورسٹی کے ڈاکٹر مجید پور کی سرپرستی میں  تیار کیا جانے والا یہ سافٹ ویئر، عالمی سطح پر بالکل منفرد اور جدید پیشرفت شمار ہوتا ہے۔

ڈاکٹر مجیدپور کے مطابق، ان کی ٹیم کا تیار کردہ ٹیکنالوجیکل اینڈ انڈسٹریل سافٹ ویئر، بڑے اقتصادی اداروں سے لیکر ملکی سطح کے فیصلہ ساز اداروں کو اسٹریٹجی کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سافٹ ویئر، طیاروں، پیٹرولیم، گیس اور پیٹرو کمیکل انڈسٹریز، کار مینوفیکچرنگ، مصنوعی سیاروں کی ڈیزائننگ اور کمیو نیکیشن آلات کی تیاری  جیسے، اہم صنعتی شعبوں میں انتظامی امور اور اسٹریٹجی کی تدوین میں کام آئے گا۔

ڈاکٹر مجید پور نے کہا کہ عالمی سطح پر ایسے  ملٹی پرپز اور اسٹریٹیجک سافٹ ویئر، اب تک صرف  امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی محدود کمپنیاں ہی استعمال کر رہی ہیں۔

ٹیگس