Nov ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • ممالک پر یکطرفہ پابندیوں کا سلسلہ فوراً ختم کیا جائے: ایران

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران نمائندہ خاتون نے ناوابستہ تحریک کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے ممالک پر عائد یک طرفہ پابندیوں کو فوری ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر زہرا ارشادی نے جنرل اسمبلی چھٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناوابستہ تحریک دیگر ملکوں پر یک طرفہ پابندیاں لگانے والے ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پابندیوں کے سلسلے کو فوری طور پر ختم کریں۔

انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے خلاف اقتصاد کے شعبے میں جبری اقدامات انجام دینے اور ان پر سخت قوانین لاگو کئے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کے خلاف یک طرفہ پابندیوں کا نفاذ اقوام متحدہ کے منشور کی سراسر خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کے علاوہ عالمی تجارتی تنظیم کے ضابطوں کے کمزور پڑنے کا باعث ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کی نمائندہ خاتون نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے دیگر ممالک پر جبری پابندیوں کا نفاذ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے لئے باعث تشویش بنا ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پابندیوں کے نفاذ کو پہلے نہیں بلکہ آخری راہ حل کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔

ناوابستہ تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے زہرا ارشادی نے کہا کہ یہ تحریک بین الاقوامی ضابطوں کی بنیاد پر اختلافات و معاملات کو حل کرنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کرنے کی خود کو پابند سمجھتی ہے۔

ٹیگس