ایران کے ساتھ روابط پر ہمیں فخر ہے: حماس
حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ حماس کو ایران کے ساتھ اچھے روابط کی برقراری پر فخر ہے اور وہ کبھی بھی اسے نہیں چھپائے گا اور ایران کی حمایت ہی استقامتی محاذ کی طاقت کا باعث بنا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما خلیل الحیه نےاس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران حماس کی مکمل اوربھر پور طریقے سے حمایت کر رہا ہے کہا کہ ایران کی جاری حمایت ہی فلسطین میں استقامتی محاذ کی طاقت و توانائی کا باعث بنی ہے۔
حماس کے رہنما نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ممالک، شخصیات اور جن اداروں نے اسرائیل کے سابتھ روابط برقرار کئے در اصل انہوں نے فلسطینی عوام کی پیٹھ پرخنجر گھونپا ہے۔
انہوں نے محدود فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون اور ہم آہنگی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ محدود فلسطینی انتظامیہ اس وقت فلسطینی عوام کے کاندھوں پر ایک بھاری بوجھ ہے۔