Nov ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • گلاسگو اجلاس۔ کوپ ۲۶
    گلاسگو اجلاس۔ کوپ ۲۶

اسلامی جمہوریہ ایران نے ماحولیات پر اقوام متحدہ کے گلاسگو اجلاس میں ہندوستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔

برطانیہ کے گلاسگو شہر میں اس اجلاس میں ایرانی وفد نے سنیچر کے روز اس اجلاس کے معاہدے کے مسودے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فاسل فیول یا ایندھن سبسڈی کے بارے میں ہندوستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

ہندوستان کے وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ گلاسگو اجلاس کے معاہدے کے مسودے میں ایندھن سبسڈی کے تعلق سے جس لہجے کو اپنایا گیا ہے، اس سے ان کا ملک متفق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسودے میں توازن کا فقدان ہے۔

اس سے پہلے سی ان ان چینل نے کہا تھا کہ گلاسگو اجلاس کی معاہدے کے مسودے میں پتھر کے کوئلے اور ایندھن سبسڈی کو تدریجی طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مذاکرات سے جڑے ذرا‏‏‏ئع نے بھی جمعہ کے روز کہا تھا کہ چین اور سعودی عرب ان ملکوں میں شامل ہیں جو گلاسگو اجلاس کے مسودے کو منظور ہونے سے روکنا چاہتے ہیں۔

گلاسگو میں ماحولیات پر اقوام متحدہ کے چھبیسویں اجلاس کے خاتمے کے باوجود، اجلاس میں موجود فریقوں کے مابین اختلاف کی وجہہ سے اس کا اختتامی اعلامیہ جاری نہیں ہو پایا۔

 

ٹیگس