شہید سلیمانی کے قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا مشترکہ اجلاس
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں شعبہ بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے عراق میں شہید قاسم سلیمانی کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کا پہلا مشترکہ اجلاس ہونے کی خبر دی ہے۔
ایران پریس کے مطابق، کاظم غریب آبادی نے پیر کے روز عدلیہ کی شوری کے اجلاس میں کہا کہ شہید سلیمانی کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کا پہلا مشترکہ اجلاس 24 اور 25 نومبر کو عراق میں ہوگا۔
انہوں نے ہالینڈ کی روٹرڈم عدالت کے الاحوازیہ دہشتگرد گروہ کے ایک عنصر کے بارے میں فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کی فردجرم میں 4 الزامات کا ذکر تھا اور عدالت نے ان چاروں الزامات کی تایید کی ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ڈنمارک میں الاحوازیہ دہشتگرد گروہ کے تین عناصر کی حالیہ گرفتاری کے مدنظر یوروپ میں اس طرح کا حکم جاری ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی 3 جنوری سنہ 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ کے باہر امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں ایک ہوائی حملے میں شہید کر دئے گئے تھے- وہ عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر پہنچے تھے۔
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کےاعتراف کیا تھا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے براہ راست اس دہشتگردانہ حملے کا حکم صادر کیا تھا۔