Nov ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کےذریعے نئی پابندیوں کے نفاذ پر ایران کا رد عمل

ایران کی وزارت خارجہ نے ملک کے 6 شہریوں اور ایک ادارہ پر امریکہ کی طرف سے لگائی گئی پابندی اور فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان کے بیان پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے بے بنیاد الزام کے بہانے 6 ایرانی شہری اور ایک ادارے پر امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں پر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی نئی پابندیوں کو ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی ناکام پالیسی کا تسلسل مانتا ہے اور اسکی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت کا دوسروں پر اس طرح کا الزام لگانا وہ بھی ایسی حالت میں کہ جب دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت کے حوالے سے اس کا ایک طویل رکارڈ رہا ہے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی حکومت کا یہ اقدام اپنے ملک کے عوام کی توجہ منحرف کرنے کے مقصد سے انجام پایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کو گزشتہ برس امریکہ کے صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے 6 ایرانی شہریوں اور ایک ایرانی ادارے کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔

دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی فرانسیسی ہم منصب آن کلر لجندرہ کے حالیہ بیان کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آئی اے ای اے کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے شروع سے یہ کہتا آ رہا ہے کہ ائی اے ای اے کے ایک تکنیکی، ماہر  اور پیشہ ور ادارے کی حیثیت سے ساکھ باقی رہے اور اسے ہر طرح کے سیاسی بیان نے پرہیز کرنا چاہيئے۔

خیال رہے کہ آن کلر لجندرہ نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ ایران کو چاہیئے کہ وہ بنا تاخیر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے تعلق سے اپنے فرایض کی ادائیگی کی طرف لوٹ آئے۔

ٹیگس