Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران نے کیا ہلکے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی روک تھام کا مطالبہ

ایران نے عالمی سطح پر ہلکے ہتھیار کی اسمگلنگ کی مکمل روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا شکار رہا ہے، اس لئے وہ چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو مؤثر انداز میں روکے جانے کا خواہاں ہے۔

امن و صلح پر چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں کے اثرات کے زیر عنوان سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ ایران بھی دیگر ممالک کی مانند ہلکے ہتھیاروں تک غیر قانونی رسائی کے نتیجے میں ظاہر ہونے والے اجتماعی اقتصادی اور سکیورٹی کے مسائل کو لے کر تشویش کا شکار ہے۔

مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ ایران غیر ملکی حمایت ہافتہ دہشتگردوںکے نشانے پر رہا ہے اور اُس نے منشیات اور ہلکے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والوں کا بھی خوب سامنا کیا ہے اس لئے وہ اس قسم کے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا ایک جامع اور مؤثر منصوبہ بنانے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کرتا ہے کہ اس منصوبے کی متوازن نفاذ کے لئے لازمی ضمانت فراہم کی جائے اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کی شناخت کر کے انہیں بھی برطرف کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے وہ تمام تر پہلوؤں کا بغور جائزہ لیں اور اس راہ میں موجود رکاوٹوں اور مشکلات کو برطرف کرنے کے لئے اقدام کریں۔

ٹیگس