امریکہ نے ہندوستان کو تیرانوے میلین ڈالر کے میزائل اور پروجیکٹائل فروخت کرنے کی منظوری دی
امریکہ نے ہندوستان کو تیرانوے میلین ڈالر کے میزائل اور پروجیکٹائل فروخت کرنے کی منظوری دی ہے
سحرنیوز/ہندوستان: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ہندوستان کو تیرانوے میلین ڈالر مالیت کے ایف جی ایم ایک سو اڑتالیس جیولن اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل، ایم نائن ایٹ ٹو اے ون ایکس کیلیبر میزائل اور بعض دیگر جنگی آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
ہندوستان کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اس فروخت کی منظوری دی ہے۔
امریکی فریق کے مطابق، ہندوستانی حکومت نے زیادہ سے زیادہ دو سو سولہ اسمارٹ ایکس کیلیبر توپ خانے کے گولے اور سو جیولین سسٹم خریدنے کی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل ہندوستان نے رواں ماہ امریکہ کی جنرل الیکٹرک کمپنی سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کمپنی ہندوستان کے دیسی تیجس جنگی طیاروں کے لئے انجن فراہم کرے گی۔