Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • جرمنی نے یوکرین پر شفقت کا ہاتھ رکھ دیا

یوکرین کے لئے جرمن حکومت کی امداد ایئرڈیفنس سسٹم، بکتربند گاڑیوں، ٹرکوں اور ریڈارپر مشتمل ہے ۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرینی میڈیا نے جنوری کے مہینے میں یوکرین کے لئے جرمن حکومت کی نئی اسلحہ جاتی مدد کی ایک فہرست شائع کی ہے جو ایئرڈیفنس سسٹم ، بکتربند گاڑیوں ، ٹرکوں ، ریڈار اور دیگر فوجی ساز و سامان پر مشتمل ہے ۔

یوکرینی میڈیا کے مطابق برلین نے دوہزار تیئیس میں تقریبا پانچ ارب چالیس کروڑ مالیت کی فوجی مدد کیف کے لئے روانہ کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ سن دوہزار چوبیس میں یوکرین کے لئے اپنی فوجی مدد بڑھا کر دس ارب پچاس کروڑ کردے گا۔

نیٹو میں امریکہ کے سابق سفیر اور شیکاگو عالمی امور کونسل کے سربراہ ایوو ڈالڈر نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اگر ٹرمپ جنوری کے آخر تک اپنی پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کے لئے نامزد ہوجاتے ہيں توکانگریس میں ریپبلکنز کے درمیان کی ایف کو نئی فوجی مدد دینے کی مخالفت بڑھ جائے گی اور یہ امکان بھی موجود ہے کہ یوکرین دوہزارچوبیس کے نصف تک شکست سے دوچار ہوجائے۔

امریکہ کی سرکردگی میں چوّن(54) ممالک کی حمایت سے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ جاری ہے اور ہر روز دونوں طرف سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہےیوکرین، روس اور دیگر ممالک کی جانب سے صلح کی پیشکش کا جواب نہایت سرد مہری سے دے رہا ہے ۔

ٹیگس