Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان میں طالبان کی عارضی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشترکہ سرحد پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کو کنٹرول کر لیا گیا ہے اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید دیکھیئے: طالبان اور ایران کی سرحدی فورسز کے مابین جھڑپ کی ویڈیو

درایں اثنا طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقھار بلخی نے بھی ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان اور ایران کے سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپ دونوں ملکوں کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی کوششوں سے ختم ہوگئی ہے اور اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہونے دینے کی کوشش کی جا ئے گی۔

بدھ کی شام ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان اور افغانستان کے صوبہ نیمروز کے سرحدی علاقے میں دونوں ملکوں کے بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

ٹیگس