Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مکمل سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہیں: نائب صدر ایران

ایران کے نائب صدر نے ایرانی عوام کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ حکومت، ایرانی عوام کو غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں سے نجات دلانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکومت نے اس مفروضے کے ساتھ منصوبہ بندی کی ہے کہ موجودہ رکاوٹیں اسی طرح باقی رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے اندر اتنی توانائی اور صلاحیت موجود ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو کمترین سطح پر پہنچا دے اور ممکنہ طور پر باقی رہ جانے والی کمترین مشکلات کا تعلق، مذاکرات سے ہے یعنی انہیں مذاکرات کے ذریعے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ حکومت پابندیوں اور مسائل کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے لیکن اس کا تعلق مقابل فریقوں سے بھی ہے۔ محمد مخبر نے کہا کہ حکومتی ارکان میں جو عزم و ارادہ پایا جاتا ہے اس کے پیش نظر کامیابی کی پوری امید ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے، پیر سے ایران اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔

ٹیگس