Oct ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکا نے ہندوستان کو چابہار بندرگاہ پروجیکٹ پر پابندیوں سے 6 ماہ کی دی چھوٹ

روس سے خام تیل خریدنے کے سبب ہندوستان اور امریکہ کے رشتوں میں کشیدگی بڑھ گئی تھی، لیکن اب امریکی صدر نے ہندوستان کو بڑی راحت دیتے ہوئے چابہار بندرگاہ پروجیکٹ پر پابندیوں سے 6 ماہ کی چھوٹ دی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  امریکہ نے ہندوستان کو بڑی راحت دیتے ہوئے ایران میں ہندوستانی تعاون سے تیار چابہار پروجیکٹ پر پابندیوں میں 6 ماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جانکاری جمعرات 30 اکتوبر کو ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ کے ذریعہ ایک پریس کانفرنس میں دی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس پریس کانفرنس میں کئی امور پر اہم جانکاریاں دیں۔ انھوں نے بتایا کہ امریکہ نے چابہار بندرگاہ پروجیکٹ پر پابندیوں سے ہندوستان کو 6 مہینے کی چھوٹ دے دی ہے۔

چابہار پروجیکٹ سے متعلق پابندیوں میں 6 ماہ کی چھوٹ کے بعد امریکہ اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ روس سے خام تیل خریدنے کے سبب ہندوستان اور امریکہ کے رشتوں میں کشیدگی بڑھ گئی تھی، لیکن اب امریکی صدر نے ہندوستان کے تئیں کچھ نرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دہلی میں میڈیا بریفنگ کے دوران رندھیر جیسوال نے بتایا کہ ہندوستان روسی تیل کمپنیوں پر حال ہی میں لگائی گئی امریکی پابندیوں کے اثرات کا بھی مطالعہ کر رہا ہے۔ اس درمیان تجارتی معاہدے کے لیے امریکہ کے ساتھ ہندوستان کی بات چیت بھی جاری ہے۔

ٹیگس