Dec ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  •  ایران کی دفاعی پیداوار بامقصد اور اسٹریٹیجک بنیادوں پر ہے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی پیداوار پوری طرح بامقصد اور اسٹریٹیجک بنیادوں پر ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے سنیچر کو بندرعباس میں ایک سو دس جنگی اسپیڈ بوٹس اور میزائل لانچر سپاہ پاسداران کے بحری بیڑے میں شامل کئے جانے کی تقریب میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران، اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ کررہا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ غاصب قوتوں اور سامراج نے اسلامی ممالک کے ذخائر لوٹنے کے لئے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں قدم رکھا اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ان دردناک حقائق سے عبرت حاصل کرتے ہوئے اپنی خودمختاری کے تحفظ اور دفاعی طاقت میں اضافے کا عزم پیدا کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی ممالک جب تک اقتدار اور سائنسی و تکنیکی ترقی کی چوٹیوں پر نہیں پہنچ جائیں گے اس وقت تک خودمختار نہیں ہوسکیں گے، کہا کہ ایران ظالمانہ پابندیوں کو ناکام بناتے ہوئے حقیقی خودمختاری کے راستے پر گامزن رہے گا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کی موجودگی میں ایک سو دس جنگی اسپیڈ بوٹس سپاہ پاسداران کی بحریہ کے بیڑے میں شامل کی گئیں۔

ٹیگس