Dec ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران و روس کے وزرائے خارجہ نے ویانا مذاکرات کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز ٹیلیفون پر ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ویانا مذاکرات میں مغربی فریق کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ کئے جانے اور مذاکرات میں جدت عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی‏ لاوروف نے بھی ایران کے نائـب وزیر خارجہ کے دورہ ماسکو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فری‍قین کی جانب سے جو اقدامات عمل میں لائے جانے ہیں اور جو عملی طور پر کیا جانا ہے ان سب کے باے میں ویانا میں دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان بھرپور تعاون جاری ہے۔

لاوروف نے کہا کہ ہمیشہ اس نکتے پر زور دیا گیا ہے کہ تمام ایسی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو ختم کئے جانے کی ضرورت ہے جو ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے منافی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ امریکہ اپنے تمام قوانین، بین الاقوامی ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر بائیس اکتیس کے ضوابط کے مطابق بنائے۔

روس کے وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں تمام فریقوں کی جانب سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے صبر و تحمل اور حوصلے کے ساتھ تعمیری سفارتی کوششوں کو مذاکرات کے اس مرحلے میں کامیابی کا ذریعہ قرار دیا۔

ٹیگس