پابندیاں ہٹیں گی تو وعدوں پر عمل ہوگا: ایران
Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارۂ جوہری توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹنے کی صورت میں ہم اپنے وعدوں پر عمل کریں گے۔
محمد اسلامی نے کہا کہ صیہونی حکومت اور ایرانی قوم کے دشمن عناصر، جھوٹ اور فریب کے ذریعے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کو مسلسل اکسانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی بھی فریق کو پابندیاں جاری رکھنے کا کوئی بہانہ ہاتھ نہ لگنے پائے۔ ایران کے ادارۂ جوہری توانائی کے سربراہ نے اسی طرح میڈیکل سائنس، صحت، زراعت، صنعت اور ماحولیات کے میدان میں ایٹمی ٹکنالوجی کے فوائد کی بھی نشاندہی کی۔
محمد اسلامی نے زراعت کے میدان میں ایٹمی ٹکنالوجی کی مثبت کارکردگی کے بارے میں کہا کہ پانی، مٹی اور بیج کے لئے ایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال سے زراعت کے میدان میں اچھے نتائج حاصل ہو سکتی ہے۔