Dec ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  •  فارسی اور اردو زبان کے اشتراکات اور رشتوں کا جائزہ

ایک آن لائن سیمینار میں فارسی اور اردو زبان کے اشتراکات اور رشتوں کا جائزہ لیا گیا۔

فارسی اور اردو کے اشتراکات اور رشتوں پر یہ بین الاقوامی سیمینار ایران کی علامہ طباطبائی یونیورسٹی، ایران کی انجمن زبان شناسی اور سعدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منگل اکیس دسمبر کو منعقد ہوا۔
فارسی اور اردو کے اشتراکات اور رشتوں پر منعقدہ اس آن لائن سیمینار میں ایران اور پاکستان کے فارسی اور اردو کے اساتذہ نے شرکت کی۔ تہران یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے اساتذہ نے اس سیمینار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور فارسی سے اردو زبان کے اٹوٹ رشتوں پر زور دیا۔
تہران کی علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے شعبہ زبان شناسی کے پروفیسر ڈاکٹر رضا مراد صحرائی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس آن لآئن اجلاس میں جن اساتذہ اور دانشوروں نے اپنے مقالے پیش کئے ان میں لاہور کی جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر اورلاہور کی ایل سی یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر زہرا فلیحہ کاظمی کے نام قابل ذکر ہیں۔

 

ٹیگس