Dec ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • آستانہ اجلاس میں ایران و شام کے وفود کی ملاقات

آستانہ اجلاس میں شریک ایران و شام کے وفود نے ہونے والی ملاقات میں امریکہ کی جانب سے شام پر جاری غاصبانہ قبضے کی مذمت اور امریکہ کے خلاف کارروائی پر زور دیا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ آستانہ اجلاس میں شریک ایرانی وفد نے بدھ کو شام کے وفد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں شام کی سیاسی و سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جبکہ امریکہ کی جانب سے شام پر جاری غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف  ضروری کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس اجلاس میں اسی طرح شامی عوام کے خلاف غیر انسانی پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ ساتھ شام کی بنیادی تنصیبات کو غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی گئی۔

آستانہ اجلاس کے موقع پر مبصر ملک کی حیثیت سے لبنان کے سفیر نے بھی ایرانی وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام کی صورت حال سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں قیام امن کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں اور روس و ترکی کے تعاون سے آستانہ مذاکرات دو ہزار سترہ میں شروع ہوئے اور ان مذاکرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 

ٹیگس