آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ
ایک عشرے سے زائد عرصے کے وقفے کے بعد پاکستان سے ایران پہنچنے والی آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین، ترکی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، اسلام آباد تہران، استنبول راہداری یا آئی ٹی آئی کے نام سے موسوم یہ مال بردار ٹرین اتوار کے روز پاکستان سے ایران میں داخل ہوئی تھی جہاں جنوب مشرقی شہر زاہدان میں مقامی ریلوے کے حکام نے اس کا خیر مقدم کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق، پاکستان سے آنے والی آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین کا سامان یورپی بوگیوں میں لادنے کے بعد یہ ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ دواں ہے اور مقررہ وقت پر استنبول پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ آئی ٹی آئی راہداری جنوبی ایشیا سے یورپ اور یورپ سے جنوبی ایشیا کے لیے سامان رسد کی سپلائی کا ستسا اور چھوٹا راستہ شمار ہوتا ہے۔ آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین سامان رسد کی ترسیل کے اہم ترین راستے کے طور پر اس راہداری کے رکن ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی لین دین کی رونق میں بے پناہ اضافہ کرسکتی ہے۔