Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کی میزائل توانائی کے بارے میں امریکی جنرل کا بڑا اعتراف

امریکی جنرل مک کینزی نے کہا ہے کہ ایران کے تباہ کن میزائل مغربی ایشیا میں کسی بھی علاقے کو پوری دقت کے ساتھ ٹھیک طرح سے نشانہ بنانے کی توانائی رکھتے ہیں۔

سینٹ کام کے کمانڈر میک کنزی نے نیویارکر کو انٹرویو دیتے ہوئے عراق میں عین الاسد امریکی فوجی مرکز پر کئے جانے میزائل حملے کے بارے میں کہا ہے کہ عین الاسد پر ایران کے میزائل حملے سے انہیں یہ سبق ملا ہے کہ ایران کی میزائل توانائی اس ملک کے جوہری پروگرام سے کہیں زیادہ خطرناک بن چکی ہے جبکہ ایران کی میزائل توانائی اس سے قبل اتنی پیشرفتہ نہیں تھی۔

امریکہ کے اس فوجی کمانڈر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایران نے عین الاسد میں جس جگہ کو چاہا نشانہ بنایا اور نقصان پہنچایا اور وہ مشرق وسطی میں ہر مقام کو مؤثر طریقے سے پوری دقتِ نظر کے ساتھ میزائل حملے کا نشانہ بنا کر بھاری نقصان پہنچا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس تین جنوری کو امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا جس کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے عین الاسد پر میزائل حملے کر کے امریکہ سمیت پوری دنیا کو حیرت زدہ کر دیا تھا۔

ٹیگس