Dec ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۰ Asia/Tehran
  • دشمنوں کو ایرانی کمانڈر کا مشورہ، ہماری طاقت کا امتحان نہ لیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینئر کمانڈر نے دشمنوں کو ایران کی مسلح افواج کی طاقت کا امتحان نہ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دشمن ہم سے ٹکرانے کا خرچ برداشت نہيں کر پائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈ کواٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو اسے صحیح وقت اور جگہ پر دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کو یہ جان لینا چاہئے کہ اس پر ہماری نگاہیں ہیں، ہم تیار ہيں اور یقینی طور پر ہم اسے شدید نقصان پہنچا سکتے ہيں، جس کا وہ تصور بھی نہيں کر سکتا۔

میجر جنرل غلام علی راشد نے امید ظاہر کی ہے کہ دشمن ہمارے ارادے اور طاقت کا امتحان لینے کی کوشش نہ کرے کیونکہ اگر اس نے ایسا کیا تو وہ وسیع جنگ کا خرچہ برداشت نہيں کر پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت پر اعتماد سے یقینی طور پر اسے کم قیمتی ادا کرنی پڑے گی۔

ایران کے سینئر کمانڈر کی یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی کے بارے میں ویانا مذاکرات کے دوران، صیہونی حکومت نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

ٹیگس