Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ، 11 دہشتگرد ہلاک و زخمی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے جوانوں کی ہوشیاری سے ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے کورین میں دہشتگردانہ کارروائی کا ارادہ رکھنے والے شرپسندوں کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کی طرف سے ایک بیان جاری ہوا جس میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کا ایک گروہ کورین کے علاقے میں دہشتگردانہ کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا جو اس بریگیڈ کے جوانوں کی ہوشیاری سے ناکام ہو گیا۔

اس موقع پر ہونے والی جھڑپ میں مسلح  شرپسند اوردہشتگرد غلام شہ بخش سمیت 6 دہشتگرد اور شرپسند ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ مسلح شرپسندوں کے ٹھکانے اور ہیڈ کوارٹر کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ہونے والی جھڑپ میں عوامی رضا کار فورس بسیج کے 3 مقامی جوان جو اس علاقے کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے تھے شہید ہو گئے۔

ٹیگس