Jan ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  •  افغانستان اور عراق سے امریکیوں کا ذلت آمیز انخلا شہید سلیمانی کی  شہادت کا اثر ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ نے افغانستان و عراق سے امریکی فوجی انخلا کو سردار سلیمانی کے قتل کا ذلت آمیز نتیجہ قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا نتیجہ استقامتی گروہوں کے اور زیادہ مستحکم ہونے اور افغانستان و عراق سے امریکہ کے ذلت آمیز طریقے سے انخلا کی صورت میں برآمد ہوا ہے جس نے ویتنام سے امریکہ کے ذلت آمیز فرار کی یاد تازہ کردی۔

اس درمیان اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کے نتیجے میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے برآمد ہونے والے خطرناک نتائج کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہئے کہ اپنی ذمہ داری پر عمل کرے اور امریکہ و اسرائیل کو دہشت گردی کے اس واقعے کا ذمہ دار قرار دے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ مجرمانہ اقدام بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے سراسر منافی ہے اور اسی رو سے بھی امریکہ بین الاقوامی سطح پر اس قسم کے دہشت گردانہ اقدام کا ذمہ دار ہے۔ ایرانی مندوب کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم کے سابق سربراہ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں صاف طور پر کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں اسرائیل ملوث رہا ہے اور اسرائیل نے اس قتل میں معلومات فراہم کی ہیں۔

ٹیگس