Jan ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی کا قتل عطر کی شیشی توڑنے کے مترادف تھا: سفیر بولیویا

لاتینی امریکہ کے چار سامراج مخالف اور انقلابی ملکوں کے سفیروں نے سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عالمی امن کا ہیرو قرار دیا ہے۔

امن کے ہیرو کے نام سے تہران یونیورسٹی میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بولیویا، نکاراگوا اور وینیزویلا کے سفیروں اور کیوبا کے سیاسی اتاشی کے علاوہ بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مہان اور طالبعلم شریک تھے۔

کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نکاراگوا کے سفیر ایساک لینن براوو کا کہنا تھا کہ امریکہ قاسم سلیمانی کو شہید کرکے انکا نام مٹانا چاہتا تھا لیکن نتیجہ الٹا برآمد ہوا اور آج ساری دنیا ان کو پہنچانتی ہے۔

بولیوا کی سفیر رومینا روز راموس نے کہا کہ قاسم سلیمانی کا قتل امریکہ کی اسٹریٹیجک غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے عطر کی شیشی کو توڑ دیا ہے اور آج ساری دنیا میں اس کی مہک پھیل گئی ہے۔

وینیزویلا کے سفیر کارلوس آنتونیو الکالا کوردونس نے اپنے خطاب میں شہید قاسم سلیمانی کو امریکہ مخالف عالمی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا قتل امریکہ کی سامراجی ذہنیت کی نشانی ہے۔ انہوں نے امریکہ کو دنیا کا ایک بیمار اور منحوس ترین ملک قرار دیا۔

تہران میں متعین کیوبا کے سیاسی اتاشی ایلخانڈر فوئنتس نے شہید قاسم سلیمانی کے قتل سے متعلق امریکی بیانیے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے امریکی سامراج کے خلاف مزاحمت و استقامت ہمہ گیر شکل اختیار کر گئی ہے۔

ٹیگس