Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں مفاہمت کی سمت پیشرفت جاری، ایران اپنے موقف پر قائم، معاہدے کے دیگر فریقوں کی امریکی نمائندے سے ملاقات

ویانا میں ایران کے خلاف غیر قانونی و ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے جاری مذاکرات میں اختلافی نکات میں کمی آ رہی ہے۔ ویانا مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری نے یہ بات کہی۔

علی باقری نے گروہ 4+1 کے نمائندوں کے ساتھ متعدد اجلاس کے بعد سنیچر کی رات کو بتایا کہ اختلافی مسائل کم ہو رہے ہیں۔

ان مذاکرات میں شامل قریب سبھی ممالک نے مذاکرات کے عمل کو مثبت اور رو بپیشرفت قرار دیا۔

ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے حال ہی میں کہا کہ نہ صرف روس بلکہ باقی فریقوں کا یہ خیال ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

دریں اثنا ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے ہفتے کی رات اپنے ایک ٹوئٹ میں ویانا میں ایٹمی معاہدے کے فریق ملکوں کے نمائندوں کی کہ جن میں ایران کا کوئی نمائندہ شامل نہیں تھا، امریکی نمائندے کے ساتھ مٹنگ کی خبر دی ہے۔

اس میٹنگ میں حالیہ جیسی مشکلات کی تکرار نہ ہونے کی ضمانت جیسے مسائل و موضوعات پرتبادلہ خیال ہوا۔ انھوں نے کہا کہ روسی وفد نے اس سلسلے میں متعدد تجاویز پیش کیں۔

ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے جوہری معاہدے جے سی پی او اے کے مشترکہ کمیشن کے مذاکرات ویانا میں 27 دسمبر 2021 سے شروع ہوئے جس کی سربراہی سینیئر ایرانی مذاکرات کار علی باقری اور یوروپی یونین کے خارجہ پالیسی کے شعبے کے عہدیدار انریک مورا کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے بارہا کہہ چکا ہے امریکہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے واشنگٹن کو چاہیئے کہ وہ پابندیاں ہٹاکر اور یورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کر کے معاہدے میں اپنی نیک نیتی کا ثبوت دیں۔

 

 

ٹیگس