Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کا شام کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کے استحکام پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے شام کی ارضی سالمیت اور قومی اقتداراعلی کو مضبوط بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ علی اصغر خاجی نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیٹرسن سے ملاقات میں شام کے بحران کی تازہ ترین صورت حال ، آئینی کمیٹی کے مذاکرات ، پابندیوں کے مقابلے اور اس ملک کے عوام کے لئے انساندوستانہ امداد کی ترسیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

علی اصغر خاجی نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران نے شام کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کو مضبوط بنانے ، شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی ترغیب اور اس ملک میں امن و استحکام قائم کرنے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے اورآئندہ بھی کرتا رہے گا۔

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام گذشتہ دس برس سے داعش سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں یہاں تک کہ اس ملک میں قدرے استحکام قائم ہوا ہے اورعلاقے کے دیگر ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات بھی بڑھے ہیں۔

علی اصغر خاجی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر علاقائی و بین الاقوامی بازیگروں کو شام کے عوام اور حکومت کے موجودہ حالات پر توجہ دینا چاہئے اور اس ملک پر عائد پابندیوں کے خاتمے ، عوام کے لئے امداد کی ترسیل ، جلاوطن شامیوں کی وطن واپسی اور اس ملک کی تعمیر نو شروع کرنے کی کوششوں کو تیز کرنا چاہئے۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی سیاسی نمائندے گیئر پیٹرسن نے جو اس وقت ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں ، ایران کے نائب وزیرخارجہ کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے ساتھ ایران کے تعاون اور تہران کی جانب سے آستانہ مذاکرات کے قالب میں شام کے بحران کے سیاسی حل اورشامی گروہوں کے درمیان قومی مذاکرات کی حمایت کو سراہا۔

موجودہ حالات میں ایک اہم مسئلہ شام کے مسائل کے حل کے لئے نتیجہ خیز مذاکرات کی راہ کو ہموار کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی مرکزیت میں غیرجانبدارانہ کوششوں کا جائزہ لینا ہےاس سلسلے میں تہران میں گیئر پیٹرسن کے مذاکرات میں شام کے بحران کی تازہ ترین صورت حال ، آئینی کمیٹی کے مذاکرات ، پابندیوں کے مقابلے اوراس ملک کے عوام کے لئے انساندوستانہ امداد کی ترسیل وہ اہم موضوعات ہیں، جن کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

شام کے مسائل اور درپیش چینلجوں کے سلسلے میں ایک دوسرا اہم نکتہ ، شام کی تعمیرنو میں مدد کی ضرورت ہےموجودہ حالات میں جو چیزاقوام متحدہ کے اقدامات کے ساتھ ہی تہران کے کردار کی اہمیت کو نمایاں کرتی ہے وہ شام میں ثبات و استحکام کا قیام ، غاصبوں کے غاصبانہ قبضے اور شامی عوام کے خلاف انسانیت دشمن پابندیوں کا خاتمہ ہے اور یہ اہداف درحقیقت شام کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں شامل ہیں۔

ٹیگس