Jan ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے صدور کی ملاقات

ایران اور روس کے صدور نے ماسکو میں ایک دوسرے سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، صدر ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی جب کریملن پہنچے تو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے انہیں خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کی جس میں تہران ماسکو تعلقات کے علاوہ اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی زبر بحث آئے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے اس موقع پر کہا کہ ایران روس کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے بارے میں کسی بھی بندش کا قائل نہیں اور ہم ماسکو کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک تعاون کی دستاویز ایران روس تعلقات کے بیس سالہ مستقبل کو روشن کرسکتی ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ایران روس کے ساتھ تجارتی لین دین کے حجم میں بھی اضافے کا خواہاں ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران خطے کا ایک بااثر اور طاقتور ملک ہے اور علاقائی سلامتی اور استحکام میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔

 

ٹیگس