ایران اور روس کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران روس تعلقات کے نئے باب میں بہترین تعاون پروان چڑھے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتین کے درمیان کریملن میں حالیہ اہم، دوستانہ اور طویل المدتی ملاقات نے تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات کو ایک نئے، متنوع اور تیز رفتار سمت میں آگے بڑھایا۔
امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران روس تعلقات کے نئے باب میں بہترین تعاون پروان چڑھے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے رہنماوں نے ایک طویل مدتی روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا اور دنیا کا مستقبل کثیرالجہتی تعاون پر مبنی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے صدر ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ کل روس کے صدر کی دعوت پر ماسکو پہنچے۔