Jan ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران نے لاہور دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت کی

ایران کی وزارت خارجہ نے لاہور میں دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے ایک پیغام میں پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر دہشستگردوں نے اس قسم کے اقدامات سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی  اور امن و صلح کی برقراری کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگرد گروہوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا جائے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے پیغام میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ، حکومت اور پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ کل  نیو انارکلی بازار میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئےجن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی کئی موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔

ٹیگس