Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • ہرات دھماکے کے زخمیوں کو ایران منتقل کیا گیا

افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ہفتہ کو ایک منی بس میں ہوئے بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ایران منتقل کیا گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہرات میں ایران کے قونل جنرل محمد صدیقی فر نے کہا ہے کہ ہرات میں منی بس میں ہوئے بم دھماکے کے 5 زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ایران منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ہفتہ کو ایک منی بس میں ہوئے بم دھماکے میں چار خواتین اور 2 مرد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دھماکے میں  جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو بمشکل بس سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا ۔

طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد ہرات میں یہ پہلا دھماکہ ہے۔

ٹیگس