Jan ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران اور چار جمع ایک گروپ کی ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری

ایران اور چار جمع ایک گروپ کے اعلی مذاکرات کاروں نے ویانا میں ایک دوسرے سے پھر ملاقات کی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، ایران کے مذاکرات کار اعلی علی باقری کنی نے بتایا کہ ایران اور  چار جمع ایک گروپ کے نمائندوں کی اس میٹنگ میں یورپی یونین کے امور خارجہ کے ڈپٹی انچارج انریکے مورا بھی موجود تھے۔

چار جمع ایک گروپ میں روس کے نمائندہ وفد کے سربراہ میخائل اولیانوف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے اس اجلاس کے بعد چارجمع ایک گروپ کے رکن ملکوں نے امریکی نمائندہ وفد سے علیحدہ ملاقات کی جس میں ایران شریک نہیں تھا۔ اولیانوف کا  کہنا تھا کہ اندرونی اختلافات کے شکار چار جمع ایک گروپ کے ارکان نے ویانا میں امریکی وفد سے ملاقات میں ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کی غرض سے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور ستائیس نومبر سے شروع ہوا ہے۔ پابندیوں کے خاتمے کی فیکٹ چیکنگ اور لازمی ضمانتوں کی فراہمی، ایسے معاملات ہیں جن پر ایران ویانا مذاکرات میں زور دے رہا ہے۔

ٹیگس