Jan ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان تجارتی تعلقات کے فروغ لئے پر عزم

ایرانی پارلیمنٹ کے پیداواری امور کے خصوصی کمیشن کے سربراہ نے تہران مین ہندوستان کے سفیر سے گفتگو میں تہران اور نئی دہلی کے درمیان تعاون کی ماضی سے کہیں زیادہ تقویت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے پیداواری امور کے خصوصی کمیشن کے سربراہ شمس الدین حسینی نے ہندوستانی سفیر گڈام دھرمیندر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں تاہم ‎تہران اور نئی دہلی کے درمیان تعاون کی ماضی سے کہیں زیادہ تقویت کی ضرورت ہے۔

 انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی لین دین کے حجم میں کمی آنے پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران مختلف وجوہات منجملہ امریکہ کی غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیوں کی بنا پر اقتصادی معاملات میں کمی آئی ہے۔

اس ملاقات میں ہندوستانی سفیر نے بھی کہا کہ ایران اور ہندوستان، ایشیا کے دو اہم ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشہ مستحکم تعاون جاری رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان ایران کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے اور یہ تعاون مختلف شعبوں منجملہ سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور زرعی شعبوں میں خاص طور سے مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس