Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ

ایران اور گروپ 1+4 کے مابین ہونے والے اتفاق کے بعد آٹھویں دور کے مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ دیا گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور گروپ 1+4 (جرمنی، فرانس، برطانیہ، روسی اور چین) کے مابین ہونے والے اتفاق کے بعد آٹھویں دور کے مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ دیا گیا  اس طرح مذاکراتی وفود آج اپنے اپنے ممالک کے اعلی حکام سے صلاح و مشورہ کرنے کیلئے اپنے ممالک کو روانہ ہو جائیں گے۔

باخبر ذریعہ نے کہا ہے کہ اس مختصر وقفے کے بعد مذاکرات کا آٹھواں دور دوبارہ شروع ہوگا اور مجموعی طور پر مذاکرات تعمیری اور آگے بڑھ رہے ہیں۔

پابندی ہٹانے کے لیے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور 27 دسمبر 2021 سے شروع ہوا تھا اور مذاکراتی وفود کے کہنے کے مطابق مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ٹیگس