ایرانی سائنسدانوں کی تالیف سال کی بہترین تالیف
Feb ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
اسلامی تعاون تنظیم کے سائنسی ادارے کامسٹک نے نینو اسکوپک حساب کتاب سے متعلق ایرانی سائنسدانوں کی تالیف کردہ کتاب کو سال کی بہترین کتاب قرار دیا ہے۔
کمپیوٹیشنل کانٹی نیوم میکینکس آف نینو اسکوپک اسٹرکچر نامی یہ کتاب ایران کی شہید بہشتی یونیورسٹی کے پروفیسر ہاشم رفیعی، شیراز یونیورسٹی کےاکادمک بورڈ کے رکن سید احمد فاضل زادے اور اسماعیل قوانلو نے تالیف کی ہے اور اسے سن دو ہزار انیس میں اسپرنگر نامی بین الاقوامی ناشر نے شائع کیا تھا۔
یہ کتاب نینواسکوپک اسٹرکچر کے مختلف نمونوں کی تیاری کے حوالے سے مذکورہ ایرانی سائنسدانوں کی برسوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس کتاب میں پہلی بار نان لوکل تھیوری آف الاسٹی کو جامع اور شفاف طریقے سے بیان اور ماڈلوں کے ذریعے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سائنسی ادارے کامسٹک نے ایرانی سائنسدانوں کی تالیف کردہ اس کتاب کو اسلامی دنیا میں تالیف کی جانے والی سال کی بہترین کتاب قرار دیا ہے۔