Feb ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران کے دور مار خیبر شکن میزائل کی رونمائی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دور مار بیلسٹیک خیبر شکن میزائل کی رونمائی کی ہے۔

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس یونٹ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی کی موجودگی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دور مار بیلسٹیک اور ہدف کو نشانہ بنانے والے خیبر شکن میزائل کی رونمائی کی۔

خیبر شکن میزائل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا تیار کردہ تیسری نسل کا میزائل ہے جو انفرادی خصوصیات کا حامل ہے۔

یہ میزائل جامد ایندھن سے چلتا ہے جو دیگر میزائلوں کے مقابلے میں چھے گنا جلدی آمادہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ میزائل چودہ سو پچاس کلو میٹر کے دائرے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں نہایت تیز رفتاری سے عمل کرتا ہے۔مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا خیبر شکن میزائل دفاعی شعبے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جاری کوششوں کا ایک اور مثالی نمونہ ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس