Feb ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • بیرونی مداخلتوں پر روس کی تشویش قابل درک ہے: وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے یوکرین معاملے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری حساسیت سے اس علاقے کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امیر عبداللہیان نے امید ظاہر کی کہ فریقین کے درمیان موجودہ صورت حال سفارتی عمل کے ذریعے تعمیری تعاون اور پرامن طریقے سے حل ہو جائیں گے۔

اس موقع پر روس کے وزیر خارجہ نے بھی ویانا مذاکرات سمیت علاقائی و بین الاقوامی میدان میں بعض مشترکہ مسائل اور باہمی تعاون کے عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سرگئی لاوروف نے ویانا مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پہل اور تعمیری رویے کی قدردانی کرتے ہوئے سمجھوتے کے متون، تجاویز کا جائزہ لینے اور معاہدے کے حصول کے لئے ویانا مذاکرات کے مختلف فریقوں کے درمیان گفتگو اور صلاح و مشورہ جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سرگئی لاوروف نے اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جنوبی قفقاز کے سلسلے میں تین جمع تین کے دوسرے اجلاس کی میزبانی کا بھی خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس علاقے کے ممالک کی مصلحتوں اور زیادہ سے زیادہ مفادات پورے ہونے اور علاقائی امن و استحکام کا سبب بنے گا۔  

 

ٹیگس