ایران کی مسلح افواج ہے مضبوط، ہر محاذ پر دشمنوں کو ہوئی شکست
اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ملک کی مسلح افواج نے ہر محاذ پر دشمنوں کو شکست دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی زمینی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا ہے کہ آج کسی بھی دشمن میں اتنی جرآت نہیں ہے کہ وہ ایران کی جانب بری نظر اٹھا کر دیکھ سکے۔
انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ملک کی علاقائی ارضی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پر فوجی جوانوں کی تعیناتی کا مطلب بالکل بھی نہیں ہے کہ ایران کو کسی بات کا خطرہ ہے بلکہ سرحد پر موجود جوانوں کی تعیناتی اس بات کی علامت ہے کہ ہماری فوجوں نے دشمنوں کے مقابلے میں اپنی مزاحمتی توانائی کو عملی جامہ پہنایا ہے۔
ایران کی زمینی فوج کے کمانڈر نے اس بات پر تاکید کی کہ آج ہمارے دشمنوں کو ہماری طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے اور یہی سبب ہے کہ وہ ایران کی جانب بری نظر اٹھا کر دیکھنے کی جرآت نہیں رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو اس بات کا فخر ہے کہ وہ اپنی توانائی و طاقت پر بھروسہ کرکے ملک کی پوری سیکورٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔
بریگیڈیر جنرل کیومرس حیدری نے کہا کہ ایران کے پاس دنیا کی طاقتور فوج موجود ہے اور وہ پیشرفتہ فوجی وسائل اور ہتھیاروں سے لیس نیز ممکنہ جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔