Feb ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکی میں ہندوستان کی با پردہ طالبات کی حمایت میں مظاہرہ

ایران اور ترکی میں ہندوستان کی با پردہ طالبات کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلباء و طالبات نے ہندوستان کی با پردہ طالبات کی حمایت میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

ایرانی طلباء و طالبات نے ہندوستانی ریاست کرناٹک اور بعض دوسری ریاستوں میں باپردہ مسلم طالبات کو تعلیم سے محروم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ ایرانی طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت ہندوستان سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی اور ناروا سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ادھر ترکی کے شہر استنبول میں ہندوستان کے قونصل خانے کے سامنے انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی انجمن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس ملک کے کئی شہروں میں حجاب پر پابندی کے مذمت کی گئی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر انتہا پسندی اور حجاب پر پابندی کی مذمت کے نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک کی حکومت نے حال ہی میں ریاستی اسکولوں اور کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ٹیگس