ویانا میں ایران اور چین کے مذاکرات کاروں کی ملاقات
Feb ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار اور چین کے نمائندے کے درمیان پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی اور چین کے نمائندے کے درمیان پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں دو طرفہ ملاقات سے قبل ایران کے اعلی مذاکرات کار اور یورپی یونین کے نمائندے انریکا مورا کے درمیان دو جانبہ ملاقات ہوئی جس میں پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ گذشتہ روز بھی ایران اور روس کے نمائندے میخائل اولیانوف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ویانا میں ایران کے خلاف عائد ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے آٹھویں دور کے مذاکرات 27 دسمبر 2021 کو شروع ہوئے جسکے بارے میں مذاکراتی وفود کا ماننا ہے کہ پیشرفت ہوئی ہے۔