Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے لاشعور میں ایران چھایا ہوا ہے، تازہ تقریر اس بات کی گواہ

امریکی صدر کو خواب میں بھی ایران کی یاد آتی ہے۔

ایران امریکی حکام کے اعصاب پر اس حد تک چڑھا ہوا ہے کہ انھیں ہر وقت اور ہر جگہ ایران ہی ایران دکھائی دیتا ہے۔ اس کی ایک زندہ مثال ابھی کل کا واقعہ ہے کہ جب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کے دوران یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا۔

سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کی تقریرکی ویڈیو کا ایک کِلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ  پوتین ٹینکوں کے ساتھ کی ایف کا چکر لگا سکتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکے گا۔

جوبائیڈن نے یہ بات روس کے یوکرین پر حالیہ آپریشن کے تناظر میں کہی تھی لیکن انہوں نے یوکرین کے عوام کی جگہ ایران کے عوام کہہ دیا۔

ٹیگس