حضرت امام حسین (ع) امت کے لیے مرکز عشق و الفت ہیں، رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ اسلام کی ذات گرامی کو امت مسلمہ کےعشق و محبت کا مرکز قرار دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم ولادت حضرت امام حسین علیہ اسلام اور ہفتہ شجرکاری کے موقع پر پودا لگانے کی تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت امام حسین علیہ اسلام ایرانی عوام اور ساری دنیا کے شیعہ اور غیر شیعہ مسلمانوں کے لیے مرکز عشق و محبت ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے شجرکاری اور توانائی کےصاف ستھرے ذرائع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ایٹمی، شمسی اور بادی توانائی جیسے پاک ذرائع سے بجلی کے حصول پر ٹھوس توجہ دی جانی چاہیے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شجرکاری کو مکمل دینی اور انقلابی عمل قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ درختوں اور پودوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے اور اس کا پورا دھیان رکھنے کی ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ماحولیات اور والڈ لایف کے تحفظ کو ضروری قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلام میں شکار صرف غذائی ضرورت کی صورت میں جائز ہے بصورت دیگر ایسا کرنا نہ صرف جائز نہیں بلکہ بلاوجہ شکار کے لیے سفر کرنا بھی حرام کے زمرے میں آتا ہے۔