Mar ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں کسی بھی بیرونی عامل کو اثرانداز نہیں ہونے دیں گے:ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پابندیوں کی منسوخی کے لئے جاری ویانا مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی مفادات کو کسی بھی بیرونی عامل کے زیر اثر نہیں آنے دیا جائے گا

 ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پیر کو بعض ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اجلاس میں خارجہ پالیسی بالخصوص ویانا مذاکرات اور یوکرین کے حالات پر روشنی ڈالی ۔ایران کے وزیرخارجہ نے ویانا مذاکرات سے متعلق صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ایک اچھے اور مضبوط سمجھوتے کا استقبال کئے جانے پر زور دیا ۔ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مقررہ ریڈلائن کی پابندی بالخصوص تہران کے لئے موثراقتصادی ضمانت اور زیادہ سے زیادہ مفادات کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہےایران کے خلاف ظالمانہ امریکی پابندیوں کی منسوخی کے لئے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور آٹھ فروری سے شروع ہوا ہے اور اب تک مختلف شکل و سطح پر جاری ہے ۔

ٹیگس