Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • دمشق کے مضافاتی علاقے پر صیہونی حکومت کے میزائل حملے کی ایران کی جانب سے مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں دمشق کے مضافاتی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ ،دہشتگردانہ اور اشتعال انگیز میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے غاصب صیہونی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے جس میں وہاں موجود ایران کے دو پاسبان حرم جانباز شہید ہو گئے۔

انھوں نے تاکید کی کہ بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے اس جارحانہ اور دہشتگردانہ اقدام کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ نسل پرست غاصب صیہونی حکومت کی ہر جارحیت کا دنداں شکن جواب دینا علاقے میں تحریک مزاحمت کے مقاصد کا اہم حصہ ہے۔

 پیر کو تقریبا پانچ بجے صبح صیہونی فوج نے بیروت کے جنوب سے دمشق کے مضافات پر میزائل حملہ کیا جس کا شام کے ڈیفنس سسٹم نے مقابلہ کیا۔ اس حملے میں کرنل احسان کربلائی پور اور کرنل مرتضی سعید نژاد شہید ہو گئے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے بھی مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں اور لبنانی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے شام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہیں۔ 

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج نے بھی بارہا رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور جنگی طیارے روزانہ لبنانی فضائی حدود کی خلا ف ورزی کرتے ہیں۔

شام کی وزارت خارجہ نے بھی غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دمشق اسرائیل کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ٹیگس