Mar ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۸ Asia/Tehran
  • نور دو سیٹیلائٹ قومی طاقت کا مظہر ہے: صدر ایران

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ذریعے سیٹیلائٹ نور دو کی خلا میں کامیاب روانگی کو قومی طاقت و توانائی کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

صدر ایران کی خصوصی ویب سائٹ کے مطابق سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں پیشرفتہ خلائی ٹیکنالوجی کے حصول کو ملک کے لئے ایک فخریہ کارنامہ قرار دیا۔ انہوں نے نور دو نامی سیٹیلائٹ کی خلا میں کامیاب روانگی کو قومی طاقت و توانائی کا بہترین مصداق قرار دیا اور اس سلسلے کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے خلائی میدان میں کامیاب سرگرمیوں پر ایران کی ملسح افواج بالخصوص سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کی قدردانی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کے روز سپاہ پاسداران نے قاصد نامی ایک راکٹ کے ذریعے نور دو سے موسوم ایک سیٹیلائٹ کو خلا میں بھیج کر اُسے زمین سے پانچ سو کلومیٹر کے فاصلے پر مدار تک پہنچا دیا تھا۔

یہ ایران کا خلا میں بھیجا ہوا دوسرا فوجی سیٹیلائٹ ہے۔ اس سے قبل ایران کی سپاہ پاسداران نے نور ایک نامی سیٹیلائٹ کو دوہزار اکیس میں کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا تھا جو اس وقت زمین سے چار سو پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر مدار میں محوِ گردش ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام تر پابندیوں کے باوجود اپنے نجی اور قومی سرمایے پر تکیہ کرتے ہوئے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران خلائی شعبے میں قابل توجہ پیشرفت کی ہے۔

 

ٹیگس