Mar ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران نے اربیل میں حملے کا سبب بتا دیا

ایران کا کہنا ہے کہ عراقی کردستان میں موساد کے ٹھکانے پر حملہ، عراق کے اقتدار اعلی کے خلاف نہيں تھا۔

عراق میں تعینات ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ عراقی کردستان میں اسرائیل کے جاسوسی کے ٹھکانے پر حملہ، کسی بھی صورت میں عراقی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی نہيں تھا۔

عراق میں تعینات ایرانی سفیر ایرج مسجدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کے عوام، حکومت اور اس کے اقتدار اعلی کا احترام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربیل میں حملہ، عراق کے اقتدار اعلی کے خلاف نہيں بلکہ موساد کے جاسوسی کے اڈے کے خلاف رد عمل تھا۔

ایران کے سفیر نے بتایا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں اسرائیلیوں کا ٹھکانہ ہے جہاں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی کے خلاف اقدامات کئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سیکورٹی کے مسئلے کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

ایرانی سفیر کے مطابق کئی بار عراقی کردستان کے حکام کو بتایا جا چکا تھا تاہم وہاں پر موجود موساد کا اڈہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اقدامات میں ملوث رہا ہے۔ 

ٹیگس