Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۱ Asia/Tehran
  • او آئی سی عالم اسلام میں خودساختہ صیہونی حکومت کے اثرو رسوخ کو روکے: ایران

اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ایران کے نمائندے نے، عالم اسلام میں غاصب صیہونی ٹولے اسرائیل کے اثرو رسوخ کا راستہ روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بدھ کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری او آئی سی کی وزارتی کونسل کے اجلاس کے دوسرے روز اپنے خطاب میں ایران کے نمائندے سعید خطیب زادہ نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ اسلامی دنیا میں اسرائیل کے اثرو رسوخ کا راستہ روکے۔
سعید خطیب زادہ نے اپنی تقریر میں پشاور کے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھی مذمت کی اور شہید و زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی حمایت اور مشارکت انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کیے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس مسئلے کے حل میں مدد دینے کی غرض سے اپنی پوری گنجائشیں فریقین کے سامنے رکھنے کے لیے  آمادہ ہے۔

ٹیگس