انریکے مورا کا تہران دورہ، باقی بچے مسائل پر تبادلہ خیال
یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائـب سربراہ انریکے مورا نے اپنے دورہ تہران میں ایران کے نائـب وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائـب وزیر خارجہ و سینیئر ایٹمی مذاکرات کارعلی باقری کنی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائـب سربراہ و ویانا مذاکرات کے کوآرڈینیٹر انریکے مورا کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ویانا مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور باقی بچے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس ملاقات میں ایران کے نائـب وزیر خارجہ و سینیئر ایٹمی مذاکرات کارعلی باقری کنی نے ویانا مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ایران کے سنجیدہ عزم پر تاکید کی اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کی جانب سے حقیقت پسندی اور سیاسی عزم کا مظاہرہ ہونے کی صورت میں سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔
اس ملاقات میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائـب سربراہ و ویانا مذاکرات کے کوآرڈینیٹر انریکے مورا نے بھی تمام فریقوں کے ساتھ اپنے صلاح و مشورے اور تبادلہ خیال کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔
ایران کے نائـب وزیر خارجہ و سینیئر ایٹمی مذاکرات کارعلی باقری کنی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائـب سربراہ و ویانا مذاکرات کے کوآرڈینیٹر انریکے مورا نے اسی طرح آپس میں مسلسل رابطے اور صلاح و مشورے جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔