Apr ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • آیونز ملکوں کی مشترکہ بحری مشقیں ختم

بحرہند کی ساحلی ملکوں کی بحری تنظیم انڈین اوشین نیول سمپوزم کی تین روز مشترکہ بحری مشقیں ختم ہوگئیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق آیونز کی مشترکہ بحری مشقوں کے تیسرے اور آخری روز کھلے سمندروں میں ماہی گیری کی لانچوں اور جہازوں کے لیے ریسکو آپریشن انجام دیا گیا۔

 ان مشقوں میں ایرانی بحریہ کے جہاز دنا اور ہندوستانی نیول فورس کے ایئر ونگ نے حصہ لیا اور سمندر میں ڈوبنے والے ایک فرضی ہدف کے عملے کو بچانے کی کارروائی انجام دی گئی ۔اس موقع پر فرانسیسی بحریہ کا ہلی کاپٹر بردار بحری جہاز مسٹرال بھی مشن میں شامل ہوگیا۔

مشقوں کے اختتامی مرحلے میں رکن ملکوں کے بحری دستوں نے، فوٹوایکس مشق بھی انجام دی۔ بعد ازاں آیونز کے فوجی ماہرین اور مبصرین نے تین روزہ مشقوں کے نتائج کاجائزہ لیا اور لازمی رپورٹ مرتب کی گئی۔

اس موقع پر آیونز کے فوجی اور عسکری ماہرین نے، انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے تعمیری تعاون کے بارے میں ایک اجلاس میں شرکت کی۔   

ٹیگس