Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran

ایران اور پاکستان کے زرعی ماہرین نے فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے بچانے کے لیے مشترکہ نگرانی شروع کردی ہے۔

مشرقی ایران کے صوبے سیستان وبلوچستان کے محکمہ زراعت کے شعبہ تحفظ  نباتات کے ڈائریکٹر، غلام حسین تیموری نے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ خوراک و زراعت کے تعاون سے ، ایرانی اور پاکستانی بلوچستان میں ٹڈی دل کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے زرعی ماہرین آئندہ تین ہفتے تک، سرحدوں کی دونوں جانب فصلوں کے بچاؤں کے لیے ٹڈی دل کی مشترکہ نگرانی کریں گے اور اس کے نتائج سے عالمی ادارہ خوراک وزراعت کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹڈی دل اپنے راستے میں آنے والی تمام فصلوں اور باغات حتی خس و خاشاک کو بھی کھا جاتا ہے اور چوبیس گھنٹے میں ایک سو پچاس کلومیٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو عام حشرات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ ٹڈی دل کے حملے مختلف ملکوں میں قحط اور خشک سالی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ 

ٹیگس