Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان جیومیٹک سائںس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے

سروے آف پاکستان کے سربراہ نے ایران کے محکمۂ نیشنل جیوگرافی یا کارٹوگرافی کے سربراہ سے ملاقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے بارے میں بات چیت کی۔

ایران کی وزارت دفاع کے محکمہ نیشنل جیوگرافی یا کارٹوگرافی کے سربراہ بریگیڈیئر مجید فخری نے سروے آف پاکستان کے سربراہ جنرل سعید اختر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک جیومیٹک سائنس کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کرسکتے ہیں۔

سروے آف پاکستان کے سربراہ جنرل سعید اختر نے اس موقع پر کہا کہ ایران کا محکمہ نیشنل جیوگرافی بے پناہ تکنیکی گنجائشوں اور مہارتوں کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے آف پاکستان، ایران کے محکمہ نیشنل جیوگرافی کے ساتھ تکنیکی، علمی اور تحقیقی تعاون کا خواہاں ہے۔

اس ملاقات سے پہلے سروے آف پاکستان کے سربراہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے ایران کے محکمہ نیشنل جیوگرافی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور انہیں تکنیکی، علمی اور تحقیقی سرگرمیوں اور سہولتوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

ٹیگس