Apr ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • یو اے ای ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوگا: انور قرقاش

متحدہ عرب امارات کے سفارتی امور کے مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ امارات ایران سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کو نقصان  پہونچنے کا ذریعہ نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ امارات سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ ایران سمیت ہمسایہ ملکوں کو کسی بھی طرح کے نقصان پہونچنے کا ذریعہ نہیں بنے گا۔

انور قرقاش نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بدلتے حالات کے سائے میں خطے میں استحکام و ترقی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے تشدد سے پرہیز، ملکوں کی خودمختاری کے احترام اور اقتصادی تعاون کے دائرے میں توسیع کے اصول پر ایران اور ترکی کی خطے کی سطح پر موجودگی کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔  

قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک ہفتے پہلے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان سے ٹیلیفونی گفتگو میں ماہ مبارک رمضان کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ہی نئے سال میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی تھی۔

 

 

ٹیگس